اتفاق اور اتحاد کی بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں، علی امین گنڈاپور

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہیکہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ پشاور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیوزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں پورے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان کے وجود کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا،ہمارے آبا اجداد نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اتفاق اور اتحاد کے بنیاد پر قومیں آگے بڑھتی ہیں، ہم عوام کے ووٹ سے آئے ہیں اور پیسہ عوام پر ہی لگانا ہے، ہم نے مل کر ملک کی خدمت کرنی ہے، اور عوام کا پیسہ عوام پر لگانا ہے، مجھے خصوصی طورپر نوجوانوں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں آپ نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ ایمانداری سے کام کرنا ہے، معاشرے میں دھوکا فریب کام چوری زیادہ ہے، ہر بندہ اپنا فرض ادا کرئے تو مسائل ختم ہو جائیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم قوم ہے، ہم نے متحد ہو کر اپنا اپنا کردار اداکرنا ہے اور پاکستان کو مل کرایک عظیم ملک بنانا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر