وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کا ارشد ندیم کو سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے ارشد ندیم کو سرکاری خزانے کے بجائے اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے بھرپور جذبے سے میڈل جیتا، آگے بڑھنے کیلئے جذبہ ضروری ہے، ارشد ندیم ہمارے سامنے بہترین مثال ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپک میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کیلئے وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے بھی خصوصی انعام کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کا سرفخر سے بلند کرنے والے ارشد ندیم کو اپنی جیب سے انعام دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری خزانہ میرے باپ کا نہیں کہ سرکاری فنڈز سے کسی کو کچھ دینے کا اعلان نہیں کروں گا، ارشد ندیم کو انعام سرکاری فنڈ کے بجائے اپنی جیب سے دوں گا، صوبے کا پیسہ اس لئے بچایا جارہا کہ عوام پر لگایا جائے۔

علی امین گنڈاپور نے اولمپئین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے بھرپور جذبے سے میڈل جیتا، آگے بڑھنے کیلئے جذبہ ضروری ہے،ارشد ندیم ہمارے سامنے بہترین مثال ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر