سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

کراچی (نیشنل ٹائمز) سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی، منافع کے حصول کا رجحان غالب رہنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی 78 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا رواں ہفتے بھی مثبت آغاز نہ ہو سکا۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دو ایام میں مارکیٹ مندی کی زد میں رہی۔
منگل کے روز مارکیٹ میں اتار چڑھاو کے بعد مندی کے اثرات غالب رہے اور 100 انڈیکس 102.87 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں تاہم آل شئیر انڈیکس بڑھنے سے حصص کی مالیت 13ارب 15کروڑ 75لاکھ 74ہزار 349 روپے بڑھ گئی۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 296 پوائنٹس کی تیزی اور بعدازاں 163 پوائنٹس کی مندی بھی رہی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی دوبارہ خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 102.87 پوائنٹس کی کمی سے 77877.42 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای-30 انڈیکس 41.33 پوائنٹس کی کمی سے 24961.05 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 63.31 پوائنٹس کے اضافے سے 50023.68 پوائنٹس اور کے ایم آئی-30 انڈیکس 83.10 پوائنٹس کی کمی سے 124543.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم پیر کی نسبت 46 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 60کروڑ 41لاکھ 44ہزار 238 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 443 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔ کاروبار کے دوران 183 کے بھاؤ میں اضافہ، 211 کے داموں میں کمی اور 49 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر