آئندہ مالی سال مہنگائی 12فیصد سے کم ہو کر7.5 فیصد پر آجائیگی، وزارت خزانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ جبکہ مہنگائی میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا ،آئندہ سال مہنگائی 12 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد پر آجائے گی ،معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا جبکہ جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد ہونے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ میڈیم ٹرم میکرو اکنامک فریم ورک میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو بڑھ کر 15 ہزار 555 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے اور نان ٹیکس ریونیو کی مد میں 3 ہزار 851 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم لیوی کی مد میں صارفین سے 1 ہزار 388 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔آئندہ مالی سال برا?مدات 37.95 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 31.70 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔

پنشن بل بڑھ کر 1166 ارب روپے اور سول امور کے اخراجات 881 ارب روپے ہو جائیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی خسارہ 9 ہزار 655 ارب تک جانے کا تخمینہ ہے۔ مالی سال 2025-26 میں قرضوں پر سود کا بل 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہ ہے جبکہ قرضوں پر سود کی مد میں مجموعی طور پر 10 ہزار 283 ارب خرچ ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے محصولات بڑھانے اور ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے لئے ٹیم ایف بی آر کی مسلسل کوششوں کو سراہا ہے۔انہوں نے یہ بات ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں وفاقی وزیر نے ایف بی آر کے سابق چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ کی خدمات باالخصوص بجٹ سازی کے عمل اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں ان کے کردارکو سراہا۔انہوں نے نئے تعینات ہو نے والے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا بھی خیر مقدم کیا اور ادارے کی قیادت کرنے اور تفویض کردہ اہداف حاصل کرنے کے حوالے سے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر