وارنٹ گرفتاری والے مقدمے میں صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور کے مقدمے میں تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی سات روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید نے دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جہاں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مقدمہ میں بلا جواز گھسیٹا جا رہا ہے، صنم جاوید ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں، پٹیشنر پر الزام نہیں کہ وہ غیر قانونی طور پر اکٹھے ہونے والے اجتماع کا حصہ تھی، مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دی جائے، حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سے رجوع کر سکیں۔
بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے صنم جاوید کی دہشت گردی کے مقدمہ میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو انہیں مقدمہ میں گرفتاری سے روک دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

یاد رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی تھی اور ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر ٹرائل کیلئے جیل میں پیش کرنے کا حکم دیا اور قرار دیا کہ ملزمان کے غیر حاضر ہونے سے ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔

اسی طرح عدالت نے روبینہ جمیل کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی جس کے بعد روبینہ جمیل حاضری معافی کی درخواست خارج ہونے کے باعث عدالت میں پہنچ گئیں جب کہ عائشہ علی بھٹہ بھی اپنی حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے پر عدالت میں پیش ہوگئیں، جس کے بعد عدالت نے ان دونوں خواتین کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر