پراپرٹی کی خرید و فروخت، سرکاری قیمت کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن نے تمام اقسام کی پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لئے مقررہ سرکاری قیمت کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔آئندہ کمرشل اور ڈومیسٹک پراپرٹی ٹیکس ڈپٹی کمشنر پراپرٹی ریٹ کے مطابق فائنل ہوں گے ، یہ فارمولہ یکم جنوری 2025 سے لاگو ہو گا، 31 دسمبر 2024 تک موجودہ محکمہ کے اپنے اسسمنٹ کی قیمت کے مطابق ہی ٹیکس جاری ہوں گے۔ نئے فارمولہ سے تمام اضلاع میں رہائشی ایریاز کے پراپرٹی ٹیکسوں میں محکمہ کو فائدہ ہو گا جبکہ تمام کمرشل ایریاز کے کمرشل ٹیکسوں میں ٹیکس کی آمدن اور ٹیکس ریٹ میں ریکارڈ کمی ہو گی۔تمام پراپرٹی انسپکٹر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ31 دسمبر تک ٹیکس ٹارگٹ ہر صورت حاصل کریں جو ٹیکس گزار 31 دسمبر تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کرے گا اسے یکم جنوری 2025 سے نئے فارمولہ کے تحت پراپرٹی ٹیکس بھیجے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف کا صدرِ ایران سے رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت، یکجہتی کا اظہار کیا
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر