شکایت موصول ہوئی تو وزیر اعلی کو بھی طلب کریں گے، گڈ گورننس کمیٹی پختونخوا

پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے قائم گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شکایت ملنے پر کمیٹی وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کو بھی طلب کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گڈ گورننس کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈوکیٹ نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کے وزیر شکیل احمد طلب کرنے پر پیش نہیں ہوئے جس پر صوبائی وزیر شکیل احمد نے کہا کہ فیملی کے ساتھ باہر جانے کے باعث پیش نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر شکیل احمد سے پیش نہ ہونے پر حلف لیا جائے گا، تحریری جواب بھی جمع کرائیں گے۔ قاضی انور ایڈوکیٹ کا کہنا تھا جس محکمے سے متعلق شکایات زیادہ ہیں پہلے اس کے وزیر کو بلا رہے ہیں، ہمارے پاس مختلف محکموں کے خلاف بہت ساری شکایات آئی ہیں، محکمہ صحت اور محکمہ خوراک کے وزرا کو بھی بلائیں گے۔ رکن گڈ گورننس کمیٹی نے مزید کہا کہ عام شہری بھی کسی محکمہ میں کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی نشاندہی کر سکتے ہیں، تفصیلی رپورٹ تیار کر کے بانی پی ٹی آئی کو جمع کریں گے، صوبے میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی کوئی گنجائش نہیں ہے، شکایت موصول ہونے پر وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈا پور کو بھی طلب کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر