حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر متعدد خودکش ڈرونز سے حملہ،کئی اہلکارزخمی

بیروت (نیشنل ٹائمز) حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر شمالی صفد میں اسرائیلی فوجی اڈے پر متعددخودکش ڈرونز سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی اہلکار زخمی ہو گئے۔ حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی جنگجوں نے مچھوی ایلون بیس پر خودکش ڈرونز کے ساتھ فضائی حملہ کیا۔ اس اڈے میں صفد کے جنوب مغرب میں واقع شمالی کور کے لئے فوجی اہلکار اور ہنگامی گودام شامل ہیں،حملے میں افسران اور فوجیوں کے ٹھکانوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس سے کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ جمعہ کو جنوبی لبنان کے شہر سیدون میں ایک حماس کے ایک عہدیدار کے قتل کا ردعمل تھا۔ دریں اثنا لبنانی فوج کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں چھ دیہات اور قصبوں پر دس فضائی حملے کیے جس میں تین شہری زخمی اور اٹھارہ گھر تباہ ہوئے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر