غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے، تل ابیب میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے

تل ابیب/پیرس (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب سمیت دنیا بھر میں مظاہرے، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ ادھر سوئیڈن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی گئی، شرکا نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، لندن میں بھی ساحل سمندر پر فلسطینی پرچم تھامے بڑی تعداد میں لوگوں نے غزہ میں اب تک شہید ہونے والوں کو یاد کیا۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں بھی سینکڑوں افراد نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیلی حکومت کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر