ارمینہ خان نے شوہر اور بیٹی کی رنگت پر تنقید کرنے والے کو کھری کھری سنا دیں

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے شوہر اور بیٹی کی رنگت پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ماضی میں کئے گئے کمنٹ کا ناصرف جواب دیا بلکہ اس کا اسکرین شارٹ انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کیا۔انہوں نے اپنی 2022 میں شیئر کردہ انسٹاپوسٹ، جس میں انہوں نے شوہر فیصل رضا خان کے ساتھ کروائے گئے شادی کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی تھیں، کے کمنٹ کا حال ہی میں جواب دیا ہے۔اداکارہ کے پہلے شادی فوٹو شوٹ پر ایک صارف نے ان کے شوہر کی رنگت کے حوالے سے منفی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچے بھی کالے پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مذکورہ تبصرے کا اسکرین شارٹ انسٹااسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ درحقیقت سیاہ رنگت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تبصرہ نہایت غیر مناسب تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تبصرہ پرانہ پے لیکن میری نظر سے ابھی گزرا ہے، اولاد نعمت ہوتی ہے، ہر ایک کو صحت مند اولاد کے لیے دعا کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کسی کی بھی اولاد کے بارے میں پہلے سے یہ گمان نہیں کرسکتے کہ وہ کیسی رنگت لیکر پیدا ہوں گے۔ میری بیٹی کی رنگت خلاف توقع میرے مقابلے زیادہ گوری ہے۔ مجھے دکھاوا کرنے کا شوق نہیں لیکن اگر میری بیٹی کی رنگت گندمی یا سیاہ بھی ہوتی تو اس کے لیے میری محبت کم نہیں ہوتی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر