ملک کے مختلف علاقوں میں طغیانی کا خدشہ، الرٹ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں مون سون کا طاقتور سپیل جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں طغیانی اور درمیانے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات کو شدید بارشوں کے باعث سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، حافظ آباد، مری، گلیات، اسلام آباد/ راولپنڈی، اٹک، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرک اور کشمیر کے مقامی / برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، لاہور، شیخو پورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اسلام آباد/راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، مردان، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، پشاور، بالاکوٹ، بنوں اور کرک کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے ۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کےد وران بیشتر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بالاکوٹ،بونیر، صوابی، چارسدہ ، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ،مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک ، بنوں ،ٹانک، ڈی آئی خان، وزیرستان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، تونسہ،بھکر، لیہ، راجن پور، قلات، خضدار، ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، کوہلو، سبی، خضدار، آواران، مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ ، سانگھڑ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، کشمور، سکھراور گھوٹکی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر