محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، چھٹیوں کا اطلاق 15اگست سے سکول کھلنے پر ہوگا، ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15اگست سے اسکول کھلنے پر اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، سکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیاں ہوں گی جبکہ پانچ دن ورکنگ ڈیز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت طلباء وطالبات کیلئے سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12بجے تک مارننگ شفٹ اور ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک سیکنڈ شفٹ اوقات کار ہوں گے۔

جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک مارننگ شفٹ اور 2 بج 30 منٹ سے ساڑھے 5 بجے تک سیکنڈ شفٹ سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔ اسی طرح نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کیلئے سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔ اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجے تک مارننگ شفٹ اور ایک بجے سے7 بجے تک سیکنڈ شفٹ اوقات کار ہوں گے۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک مارننگ شفٹ اور 2 بج 30 منٹ سے 6 بجے تک سیکنڈ شفٹ اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر