شہبازشریف معیشت کو اٹھانے اور ملک کو آگے لے جانے میں ناکام رہے

مردان (نیشنل ٹائمز) جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف معیشت کو اٹھانے اور ملک کو آگے لے جانے میں ناکام رہے، شہبازشریف سرمایہ کاری کیلئے چین گئے تو کہا گیا پہلے سیاسی استحکام اور امن وامان کی صورتحال ٹھیک کرو، گندم اتنی درآمد کی گئی کہ کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی ہوئی ہے۔
انہوں نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نقصان پہنچانے کا آغاز سیاسی عد م استحکام سے ہوا ، میں نے کہا کہ سیاسی نظام کو مستحکم رکھو، ورنہ معاشی عدم استحکام کا دور آئے گا، پھر معاشی عدم استحکام کا دور چلا، پاکستان کی معیشت کی حالت اچھی نہیں ،میں نے یہ بھی کہا تھا کہ معیشت اس قدر گر چکی کہ آنے والی حکومت نہیں اٹھا سکے گی۔

میاں شہبازشریف نے فرمایا کہ بطوروزیراعظم ملکی معیشت کو اٹھانے کا چیلنج قبول کیا ہے، میں معیشت کو اٹھاؤں گا، لیکن شہبازشریف معیشت کو نہیں اٹھا سکے، چین گئے تو آرمی چیف کو بھی ساتھ لے کر گئے، چینی سفارتکاری کو بحال کرنے کیلئے چینی حکومت کو آمادہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے ایک ہی بات کی کہ آپ کے ہاں سیاسی استحکام نہیں اور امن وامان کی صورتحال خراب ہے۔
جب امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی تو معیشت بھی ٹھیک نہیں ہوگی۔ میں اسمبلی میں کہا کہ آپ دونوں چین گئے تسلیم کریں کامیاب ہوکر نہیں آئے۔ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھائیں گے تو پھر ملک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام صورتحال کے ساتھ ہم نے ملک کو بچانا ہے اور طاقتور دیکھنا ہے، ہم نے پاکستان کو خوشحال رکھا پاکستان کو اپنا گھر سمجھا، امریکا اور مغرب دنیا میں نئی جغرافیائی تقسیم پیدا کررہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غیرضروری طور پر گندم کیوں درآمد کی گئی ، یہاں کسانوں کی گندم گھروں میں پڑی رہ گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر