عمران خان سیاسی حقیقت ہیں، تسلیم کئے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا، شاہ محمود قریشی

لاہور(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان سیاسی حقیقت ہیں،تسلیم کئے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا،75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں، ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات سے متعلق اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہواوہ ظلم تھا، اکبر بگٹی اینٹی پاکستان نہیں تھا۔محمود اچکزئی جمہوری سوچ رکھنے والے شخص ہیں۔ جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔

ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے۔ دریں اثناءتھانہ شادمان جلاو گھیراو کیس جیل ٹرائل کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی،پولیس نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں 41 نئے ملزمان کا ضمنی چالان پیش کر دیا۔ انسداد دہشتگردی کے جج خالد ارشد نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔عدالت نے نئے 41 ملزمان کو ٹرائل کیلئے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے اہم ریمارکس جاری کئے کہ نئے ضمنی چالان کے باعث نئے پرانے تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے گی۔
شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے مقدمہ میں فرد جرم کو چیلنج کر رکھا ہے۔مقدمہ کے برضمانت ملزمان حاضری کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش ہوئے۔شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری نے جیل میں حاضری مکمل کی۔عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،عدالت نے دیگر 4 مقدمات میں ٹرائل کی کارروائی 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر