محکمہ موسمیات نے 12 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کردی

لاہور (نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے 12 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اےکے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھاربارشوں کے امکانات ہیں،راولپنڈی107ملی میٹر،لاہور25،فیصل آباد21 اورساہیوال میں 11ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نالا لئی کی سطح پھر بڑھنے لگی، جس کے بعد متعلقہ اداروں اور آبادیوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ کئی مقامات پر گھروں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے،بارشوں سے دریاؤں،ڈیمز اورندی نالوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 65 اور تربیلا میں 90 فیصدہوچکی ہے،بھارتی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیاگیا ہے، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت الرٹ ہیں،اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر