جاپان میں ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 79 ویں برسی منائی گئی

ٹوکیو (نیشنل ٹائمز) جاپان کے مغربی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 79 ویں برسی منائی گئی، برسی کی تقریب میں ناگاساکی کے میئر نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے جوہری حملے کی برسی کی تقریب سے اپنا سالانہ امن خطاب کیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:02 پر ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی،9 اگست 1945 کوامریکی بی -29بمبار طیارے نے اسی وقت شہر پربم گرایا تھا۔فیٹ نامی اس بم سے تقریبا74ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔جاپان کا یہ بندرگاہی شہر ایٹم بم حملے کا شکار ہونے والا دنیا کا آخری مقام ہے۔کیوںکہ اس کے بعد تک ایٹم بم سے کسی مقام پر حملہ نہیں کیا گیا۔ سوزوکی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارتی کوششوں پر زور دیتے ہیں تاکہ پرامن حل کی طرف راستہ نکالا جاسکے، چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، بجائے اس کے کہ ہتھیاروں میں اضافہ یا دھمکیوں کا انتخاب کیا جائے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر