9 مئی مقدمات، عمران خان سے تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج سانحہ نو مئی کے مقدمات کی تفتیش کیلئے نئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ ،پولیس کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو سفارشات بھجوا دی گئیں، جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں شامل 3 ایس پیز کو تبدیل کیا گیا ہے،جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بانی پی ٹی آئی کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جوائنٹ انو یسٹی گیشن ٹیم میں 2 نئے ممبران بھی شامل کئے جائیں گے۔ہائیکورٹ میں اس حوالے سے درخواست بھی دائرکی جاچکی ہے۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایس پی زنیر احمد چیمہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور تعینات ہیں جبکہ ایس پی سی آر او رضا تنویر ضلع گوجرانوالہ میں تعینات ہوگئے اورایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور ارسلان زاہد کو ملتان تعینات کیا گیاہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 کے 12 مقدمات کی تفتیش کیلئے لاہور پولیس کی 12 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔لاہور پولیس کی ٹیم 12 انسپکٹرز پر مشتمل ہے جس کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف ہیں۔لاہور پولیس کی 12 رکنی ٹیم قانونی ضابطے مکمل کرکے اڈیالہ جیل گئی تھی اور عمران خان سے مقدمات کی تفتیش کی تھی۔عمران خان کی لاہور میں درج 9 مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔
تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے 9 اور 10 مئی کے واقعات پر سوالات کئے گئے تھے۔لاہور پولیس ٹیم نے جناح ہاوس، عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ حملہ کیس پر سوالات کئے تھے۔ تفتیش میں ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔بعدازاںاڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم واپس روانہ ہوگئی تھی۔
12 رکنی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے 9 مئی کے 12 مقدمات کی تفتیش کرنا تھی لیکن وہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش نہیں ہوئے تھے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کےلئے متعدد پیغامات بھجوائے گئے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے وکلاءکی موجودگی کے بغیر شامل تفتیش ہونے سے انکار کر دیاتھا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں،4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی نے ضمانت کروا رکھی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر