لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہورمیں شہریوں کوہنی ٹریپ کرکے بھاری رقم تاوان کی مد میں وصول کرنی والی خواتین سمیت آٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق گرفتارخواتین کی شناخت عروج ، کومل ، عابدہ اورشمیم کے ناموں سے ہوئی ہے ، ہنی ٹریپ گروہ کی خواتین شہریوں کے ساتھ موبائل فون اور سوشل میڈیا پردوستی کرتیں اور پھرملاقات کے لئے مخصوص مقام پربلوا کرنازیبا ویڈیوزبنائی جاتیں،گروہ میں شامل مرد ویڈیوزکی بنا پرمتاثرہ افراد کوبلیک میل کرتے اور بھاری تاوان وصول کیا جاتا،پولیس کا کہنا ہے گروہ تاوان نہ دینے والوں کے خلاف زیادتی کے جھوٹے مقدمات بھی درج کراتے،پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔
لاہور، ہنی ٹریپ کر کے بھاری تاوان وصول کرنے والی خواتین سمیت 8افراد گرفتار



