9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں اور اس کے ثبوت موجود ہیں، ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حدتک محدودکرلیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،قانون سازی کااختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست مخالف کی رائے کا احترام کرنے کا نام ہے،ہمارا عدالتی نظام کسی کو سزا دینے کے قابل نہیں ہے،9مئی واقعات سے متعلق کسی کوبھول ہے کہ کس نے کئے ہیں، سب کونظرآرہاہے9مئی واقعات کس نے کئے ہیں،مجرم آپ کیسامنے ہے،عدالتی نظام میں کیس دائر کرنے کے بعد اسٹے آجاتا ہے،راناثنااللہ کا کہناتھا کہ انگلینڈ میں 3دن میں سزائیں دی گئیں،یہاں30دن میں وکیل پیش نہیں ہوتا،فرق دیکھناچاہیے کون سسٹم درست کرنا چاہتا ہے کون خراب کرکے ملک کابھٹہ بٹھانا چاہتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ حسینہ واجد فرار نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا،فوج حکومت سے الگ نہ ہوتی توکچھ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ 9مئی واقعات میں دشمن انٹیلی جنس ایجنسیزملوث تھیں،ثبوت ہیں،اب سپریم کورٹ نے سب کرناہے،تحقیقات بھی انہوں نے کرنی ہیں،آئین میں ترمیم سپریم کورٹ نے کرنی ہے تو فوجی عدالتوں کا بھی فیصلہ کردیں،اگرسپریم کورٹ نے انہیں بری کرنا ہے توکردیں،ہم بالکل بے بس نہیں،اپنے حصے کا کام کرنے کو تیار ہیں،عدلیہ اوراداروں کو اپنے حصے کا کام کرناچاہیے ،مشیروزیراعظم راناثنااللہ کا کہناتھا کہ یہاں کوئی اپنے حصے کا کام کرنے کوتیارنہیں،دوسرے کا کام کرنے کو ہرکوئی تیارہے،ریاست کے تینوں ستون اپنے کام کی حدتک محدودکرلیں تو مسئلہ حل ہوسکتاہے،قانون سازی کااختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، سپریم کورٹ لے لے، میرا خیال ہے سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ہی اسٹرائیک ڈائون کردے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر