سندھ حکومت نے رواں ماہ اگست سے عوام کو سولر پینل دینے کی خوشخبری سنا دی

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ حکومت نے عوام کو رواں ماہ اگست سے سولر پینل دینے کی خوشخبری سنا دی،صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر منصوبے کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے، جلد صوبے کے ہر ایک ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں سولر پینل تقسیم کرنے کے عمل کا سلسلہ شروع کریں گے۔صوبائی وزیر توانائی نے سولر پینل رواں ماہ اگست میں فراہمی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ،صوبائی وزیر توانائی سید ناصرحسین شاہ کی زیر صدارت سولر پینل کے حوالے محکمہ توانائی کے اعلیٰ افسران اور این جی اوز کے ساتھ مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری انرجی مصدق احمد خان، سی ای او (SPHF) خالد شیخ،ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی پروجیکٹ محفوظ قاضی سمیت مختلف این جی اوز کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینل کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ سستی بجلی فراہم کرکے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ سولرائزیشن کا عمل عوام کوسستی بجلی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ مہنگی بجلی عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہے اور پورے صوبے کی عوام مہنگی بجلی کی وجہ سے سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں توانائی کے متبادل ذرائع سے عوام کو مستفید کریں گے۔ عوام کو مفت بجلی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینل کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔دریں اثناءورلڈ بینک نے صوبہ سندھ میں سولر سسٹم کے 2 لاکھ یونٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کی توثیق کردی۔وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بینہیسن وفد سمیت شریک ہوئے، وزیر توانائی ناصر شاہ نے ورلڈ بینک ٹیم کو 2 لاکھ سولر یونٹس کی تقسیم سے متعلق بریف کیا۔
اجلاس میں ورلڈ بینک کے جاری اور نئے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے 3?4 ارب ڈالرز کے 14 منصوبے جاری ہیں میں خود ہر منصوبے کی پیش رفت کی نگرانی کرتا ہوں۔ تمام منصوبہ بندی کے عمل میں منصوبوں کی پیش رفت پی اینڈ ڈی ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کرتی ہے۔اجلاس میںگفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ چھ اگست کو جام صادق پل کے خاکے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ حتمی ڈیزائن میں کچھ تاخیر ہوئی ہے جس کو مکمل کرنے کیلئے میں نگرانی کر رہا ہوں۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر