مشرق وسطی میں تنازع کو بڑھانے سے گریز کیا جانا چاہیے، امریکہ

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ان کے ملک نے ایران اور اسرائیل کو یہ پیغام پہنچایا ہے کہ مشرق وسطی میں تنازع کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔ عرب میڈیا کے مطابق انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکی ذمے داران خطے میں حلیفوں اور شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے آرا میں واضح موافقت ہے کہ کسی کو بھی صورت حال بگاڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پیغام براہ راست ایران اور اسرائیل کو پہنچا دیا گیا ہے۔ بلنکن کے مطابق امریکا حملوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع جاری رکھے گا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ خطے میں تمام فریقوں کو جارحیت اور غلط اندازوں کے خطرات جان لینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مزید حملوں کے جو نتائج سامنے آئیں گے ان پر کوئی بھی پوری طرح قابو نہیں پا سکے گا۔ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، اس ملاقات میں امریکا اور آسٹریلیا کے وزرائے دفاع بھی موجود تھے۔ بلنکن کے مطابق غزہ کی جنگ میں فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری بات چیت حتمی مرحلے تک پہنچ گئی ہے اور اسے بہت جلد اختتام پر پہنچ جانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر