اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر سزا کا حصہ ہے، حسن نصراللہ

بیروت (نیشنل ٹائمز) لبنانی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تنظیم کے ایک سرکردہ رہنما فواد شکر کا قتل جماعت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ حسن نصر اللہ نے شکر کے قتل کے ایک ہفتے کے بعد ایک تقریر کے دوران کہا کہ فواد شکر حزب اللہ کے سب سے نمایاں بانیوں اور صلاحیتوں میں سے ایک تھے، ان کا قتل حزب اللہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں فواد شکر کا قتل “ایک کامیابی ہے لیکن فتح نہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسماعیل ہانیہ کا قتل حماس اور ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ نصر اللہ نے یمن، شام اور عراق میں اپنے اتحادیوں سے کشیدگی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایران اور شام کو جنگ میں داخل ہونے کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں ہماری مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا انہوں نے زور دے کر کہا کہ”ہم فواد شکر کے قتل کے بعد اسرائیل کو جواب دینے کے پابند ہیں، مگر ہم اپنے ردعمل کے حوالے سے محتاط ہیں”۔ انہوں نے اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر کو “سزا کا حصہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا ردعمل آئے گا، چاہے ہم اکیلے ہوں یا ہم اتحادیوں کے ساتھ مل کر جواب دیں”۔ حزب اللہ کی تقریر سے چند منٹ قبل اسرائیلی جنگی طیاروں نے 30 منٹ سے بھی کم وقت میں بیروت پر 3 بار سانڈ بیریئر کو توڑا، جس کے نتیجے میں زور دار آواز کے دھماکے ہوئے اور لوگ لبنانی دارالحکومت میں پناہ کی تلاش میں بھاگ کھڑے ہوئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کے بعد گزشتہ چند دنوں کے دوران ایک طرف ایران اور اس کے اتحادیوں اور دوسری طرف اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان فوجی کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، تہران اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی قیادت میں ایرانی حکام نے اسرائیل کو “سخت سزا” دینے کی دھمکی دے رکھی ہے اور حزب اللہ نیفواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے کا عزم بھی کیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے اسماعیل ہانیہ کے قتل کی تاحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر