کراچی(نیشنل ٹائمز)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت آج بھی نیب کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے، چار ترامیم کے بعد بھی احتساب کے ادارے کی حالت نہیں بدلی،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔نیب کے افسران یہاں سے ارب پتی ہو کر گئے ہیں۔کراچی میںریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں گے مگر آج یہی حکومت اس کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے۔
نیب ریفرنس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے 4 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اس ریفرنس کی پیشیوں پر آتے ہوئے۔ ہر پیشیوں پر گواہ آتے ہیںاور نہ ہی کیس آگے بڑھتا ہے۔
کیس بنانے والے آج ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں۔ جب بے بنیاد الزامات لگائے جائیں تو اس کے بعدمعاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ معیشت سیاسی عدم استحکام سے کمزور ہوئی۔
اگر روپیہ کمزور ہوگا تو بجلی کے بل بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ اس ریفرنس کی اصل حقیقت سے واقف ہیں۔ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیلئے میں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔سابق وزیراعظم کا گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ڈسٹری بیوشن کمپنی کی چوری، سرکولر دیبٹ کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جارہا۔ وہ آج بھی حکومت پر بوجھ ہے لیکن اگر اس کو بھی عوام پر ڈالا گیا تو 6 سے 8 روپر فی یونٹ کی لاگت اور بڑھ جائے گی۔ حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے ادارے (آئی پی پیز) دعوت دے کر خود لگوائے ہیں۔ اب ناکامیوں کیلئے کسی اور کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔



