اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگئی، قاضی عبدالقدیرخاموش

راولپنڈی /اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت مسلمہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہو گئی جس کا خلا صدیوں پورا نہیں ہوگا، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی،ایران کواسماعیل ہنیہ کے قتل سے بری الذمہ قرارنہیں دیاجاسکتا،اسماعیل ہنیہ کامقدمہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ(آئی سی سی)میں چلایاجائے ۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاانہوں نے عظیم رہنماء تہران میں شہادت کے واقعے کو ایرانی حکومت کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے پس پردہ حقائق بھی عالم اسلام کے سامنے آنے چاہئیں کہ اسماعیل ہانیہ جیسی شخصیت کو سرکاری مہمان کے طور پر بلا کر حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟ اسماعیل ہنیہ کی شہادت یقینا دکھ والی خبر ہے لیکن یہ ہمارے یقین ہے کہ شہادتوں کے بعد تحریکیں کمزور نہیں ہوتی بلکہ طاقتور بن جاتی ہیں اور یقینا اسماعیل ھنیہ کا مشن حماس کے جرات مند لوگ جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ ہمیشہ ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے کے لیے تیار نظر اتے تھے اسماعیل ہنیہ ایک فعال و متحرک شخصیت کے مالک تھے، بیت المقدس پر صیہونی قبضے کا آخر دم تک ڈٹ کر مقابلہ کیا، آپ کے خاندان کے درجنوں افراد نے فلسطین کاز کے لئے بے پناہ قربانیاں دے کر جام شہادت نوش کئے ، تاہم ان کے عزم وہمت میں کوئی کمی نہیں آئی آخر کا ر وہ خود بھی تہران میں ایک صیہونی حملے میں شہید ہوئے اور مقام شہادت پر فائز ہوکر رب کے حضور پیش ہو گئے۔ امت مسلمہ کے لئے اسماعیل ہنیہ کی شہادت عظیم سانحہ سے کم نہیںاسماعیل ہنیہ کا قتل عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کھلی دہشت گردی ہے اوراس میںایران کاکرداربھی مشکوک ہے ،اس سے قبل بیروت میں حماس کے اہم ترین رہنما ء صالح العاروری کونشانہ بنایاگیاجب وہ حزب اللہ کی دعوت پروہاں گئے تھے اوراب تہران میں حماس کے سربراہ کوقتل کردیناخوفناک سازش کی نشاندہی کرتاہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اسماعیل ہانیہ امت مسلمہ اور پوری دنیا کے غیرت مندوں کا اثاثہ تھے،قبلہ اول اور اہل فلسطین کی آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والی تحریک کے عظیم رہنما تھے۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہو گی اسماعیل ہانیہ شہادت کے جذبے سے سرشار تھے راہ حق میں فلسطینیوں کی عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، شہادتوں کا یہ سلسلہ تحریک کو مزید بام عروج تک لے جائے گا ۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر