ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں 33 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) نے داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں اضافہ کیا، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے طالبعلموں کو 8 ہزار روپے بھرنے پڑیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق بیرون ملک ایم ڈی کیٹ میں حصہ لینے والے طالب علموں کی رجسٹریشن فیس 40 ہزار روپے ہوگی، رواں سال ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں چاروں صوبوں سے 2 لاکھ سے زائد طالب علم حصہ لیں گے۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے رجسٹریشن 5 اگست سے شروع ہوگی جبکہ ٹیسٹ 22 ستمبر کو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان، سعودی عرب اور یو اے ای میں منعقد ہوگا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر