کراچی شہر سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے، مسافروں کومفت شٹل سروس دینے کا فیصلہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے عوام اور مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، شہر قائد سے بس اڈوں کو باہر منتقل کرنے اور مسافروں کو مفت شٹل سروس دینے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے بس اڈوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایات کی گئی۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مسافروں کیلئے پرانے بس اڈوں سے مفت شٹل سروس چلائی جا رہی ہے، مسافروں کو ٹرمینل تک پہنچانے کے لئے مفت شٹل سروس 14 اگست سے شروع کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیوی گاڑیوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سڑکوں پر بھی دباو بڑھتا ہے، تمام بس اڈوں کو کراچی شہر سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے، کراچی بس ٹرمینل میں مسافروں کے لئے مزید جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ شٹل سروس کینٹ سٹیشن، صغیر شہید روڈ، ایم اے جناح روڈ اور الکرم سکوائر سے شروع کی جا رہی ہے، شٹل سروس کے ذریعے مسافروں کو پرانے بس اڈوں سے ٹرمینل تک مفت سہولت فراہم کی جائے گی، کوشش کی جائے کہ کراچی کے شہریوں اور مسافروں کو کسی بھی قسم کی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جائیں، ایسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے کہ ٹرانسپورٹرز کو بھی نقصان نہ ہو اور مسافروں کو بھی ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کراچی بس ٹرمینل پر پولیس کی چیک پوسٹ بھی بنائی جا رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر