ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کی مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن صجیب واجد نے کہا ہے کہ والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی،میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہل خانہ کی ضد پر چھوڑا ۔ شیخ حسینہ واجد کے صاحبزادے صجیب واجد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ میری والدہ نے بنگلہ دیش کی تعمیر اور ترقی کے لئے بے پناہ محنت کی ہے اور ہمارے لئے ان کی حکومت کا یوں چلے جانا ایک دھچکا ہے۔صجیب واجد نے کہا کہ میری والدہ نے بنگلہ دیش صرف اور صرف اہل خانہ کی ضد پر چھوڑا کیونکہ ہمیں ان کی زندگی خطرے میں نظر آرہی تھی اور ہمارے دبائو پر وہ ملک سے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یوں چلے جانا ہمارے لیے ایک دھچکا ہے کیوں کہ میری والدہ نے ملک اور قوم کے لئے دن رات محنت کی اور معیشت کو مضبوط کیا جس کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جاتا ہے۔شیخ حسینہ واجد کے بیٹے نے اپنی والدہ کے سیاسی مستقبل کے بارے میں کہا کہ ان کی والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی۔انہوںنے کہا کہ مظاہرین کے خلاف حکومت کا ردعمل بالکل درست تھا۔
والدہ اب کبھی سیاست میں واپس نہیں آئیں گی، بیٹا حسینہ واجد



