کشمیر کی تحریک میں فتح و کامرانی مجاہدوں کے قدم چومے گی، مولانا فضل الرحمان

دھیرکوٹ (نیشنل ٹائمز)جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر کی تحریک میں فتح و کامرانی مجاہدوں کے قدم چومے گی،دھیر کوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ایک تاریخ ہے، وہ حصول آزادی کے لئے ہے، آزادی کی تحریکیں ضروری نہیں کہ ماہ و سال میں اپنی منزل پا لیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر تحریک میں شامل قومیں استقامت اور بلند عزم رکھتی ہیں تو تحریک سمندر کی لہروں کی طرح ساحل پر جا کر رکتی ہیں، کشمیری مجاہد قوم ہونے کے ساتھ ساتھ مظلوم قوم بھی ہیں، کشمیر کی داستان صدیوں پر محیط ہے،ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں آزادی کی جنگ دو سو سال سے زیادہ لڑی گئی، حالات اور جغرافیے بدلتے رہتے ہیں، نئی نسلوں کو نیا ماحول ملتا ہے، تمام تبدیلیوں کے باوجود آزادی کا نظریہ نسل در نسل نئی نسل تک پہنچتا ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ ہندوستان نے غلط فیصلہ کیا، کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کیا، یہاں پاکستان کے اس وقت کے حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی، پاکستان کے عوام، جوان اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی زمین کو نہیں خریدا جاسکتا، انگریز نے 1917 میں غلط معاہدے کے تحت یہودیوں کو وہاں بستیاں بنانے کی اجازت دی، قیام پاکستان کی قرارداد 1940 میں لاہور میں منظور ہوئی، اسی قرارداد میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ فلسطین کی سرزمین پر یہودی آبادکاری، نئی بستیاں ناجائزعمل ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر