امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی اور اسرائیلی عہدیداروں نے آج اسرائیل پر ایرانی حملے کی وارننگ جاری کردی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج ممکنہ طور پر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔حال ہی میں حماس اور حزب اللہ کے سینئر رہنماؤں کی ہلاکتوں کے جواب میں اسرائیل پر ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل مائیکل کوریلا نے اسرائیل کا دورہ کیا۔امریکی نیوز ویب سائٹ Axios نے دو امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنرل کوریلا کا حالیہ دورہ اسرائیل، ایران اور حزب اللہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد ایک سٹریٹجک اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔Axios نے رپورٹ کیا کہ مائیکل کوریلا کے دورے کا مقصد بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر اتحادیوں کو متحرک کرنا ہے اور اسرائیل کے دفاع کو یقینی بنانا ہے جیسے 13 اپریل کو ایرانی حملے کیخلاف اسرائیل کا دفاع کیا گیا تھا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تین امریکی اور اسرائیلی عہدے داروں نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ ایران آج اسرائیل پر حملہ کر دے گا۔واضح رہے کہ ایران اور حزب اللہ کے رہنماؤں نے حزب اللہ کے اعلیٰ فوجی کمانڈر فواد شکر اور حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا عہد کیا تھا۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر