ا یف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ا یف آئی اے سائبر ونگ کے پاس اپنے شعبے کی کوئی مہارت نہیں،وزیراعظم سے گزارش ہے کہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ بند کروا دیں، چیف جسٹس صاحبہ معاملے کو سمجھتی ہیں، میرے خیال میں چیف جسٹس صاحبہ معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سائبرکرائم کو کچھ نہیں پتا ان کو یہ بھی نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کرنا ہے۔
ہمیں یہ چیز روکنا ہو گی ورنہ آج میں ہوں کل کوئی اور ہوگا۔جب سے یہ فتنہ پارٹی کا وجود سامنے آیا تب سے یہ گند سامنے آیا۔انہوں نے معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا ہے۔ فیک ویڈیو کی تربیت نہ گھر کی ہے اور نہ ہی پارٹی کی ۔

ورنہ یہ سب ہمیں بھی کرنا آتا ہے جب کہ بشریٰ بی بی کی کوئی ڈیپ فیک ویڈیو نہیں بنائی گئی۔ بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیا تو کیا یہ میری غلطی ہے؟ ۔

میرے بیٹے کے ساتھ میری تصویر لگا کر جو کچھ کہا جا رہا ہے۔ کسی کو شرم آئی؟ میں زندگی کی آخری سانس تک اپنا کیس لڑوں گی۔ میں ہر حد تک جاوں گی اور انصاف کے تمام دروازے کھٹکھٹاوں گی ۔ انہوںنے کہا کہ لوگوں کی فیک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلانے والوں کو کچھ تو سوچنا چاہئے ۔میرا سوال ہے کہ آخر کس نے انہیں عزتیں اچھالنے کا اختیار دیا ہے؟ ۔دریں اثناءلاہور ہائی کورٹ میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی مبینہ ویڈیو پر کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور عالیہ نیلم نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کیس کی مزیدسماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر