بشری بی بی کے خلاف مقدمات اور گرفتاری روکنے کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کوطلب کرلیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی درخواست پر ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کر لیا ہے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، بشری بی بی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے لطیف کھوسہ نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ بشری بی بی کو 9 مئی کے کیسز میں شامل کر دیا گیا ہے، ایک کیس میں کہا گیا کہ انوسٹی گیشن شروع نہیں ہوئی لیکن گرفتار کرنا ہے.

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ کھوسہ صاحب 9 مئی کو اب سوا سال ہو چکا ہے لاہور ہائی کورٹ کا بھی فیصلہ آیا ہے کہ ایک کیس میں گرفتار شخص تمام مقدمات میں گرفتار تصور ہو گا یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک کیس میں ضمانت یا بری ہو جائے تو دوسرے میں گرفتار کر لیا جائے. انہوں نے استفسار کیا کہ 9 مئی کی ایف آئی آر کہاں کی ہے؟ وکیل لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ تمام 11 ایف آئی آرز 9 مئی کی ہی ہیں بعد ازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو بلا کر 9 مئی مقدمات کا اسٹیٹس پوچھ لیتے ہیں.
بعد ازاں عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی آپریشنز راولپنڈی کو 7 اگست کو طلب کر تے ہ۰وئے سماعت ملتوی کردی یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بشری بی بی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی اپیل دائر کی تھی 30 جولائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی کسز کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے اور بلوچستان پولیس کو دوبارہ نوٹس جاری کردیے تھے.



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر