سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے بجلی کے بل کم کرنے کی تجاویز پیش کردیںاپنی تجاویزمیں انہوں نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پرتمام ٹیکسز ختم کیے جائیں اور آئی پی پیز کو 2 ہزار ارب روپے کی ادائیگیاں روکی جائیں. گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز کو صرف بجلی پیدا کرنے پر ادائیگیاں کی جائیں، ماہانہ 200 یونٹ والے بجلی صارفین کا نرخ 10 روپے فی یونٹ سے کم مقرر کیا جائے، دیگر تمام صارفین کے لیے بھی بجلی کی قیمت 30 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے.
سابق وزیر کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ایک سال سے مہنگائی 12 فیصد کی سطح پر آگئی ہے ، مہنگائی میں کمی کے باوجود شرح سود 19.

5 فیصد مقرر کیا گیا ہے، شرح سود کو بھی 12 فیصد کی سطح پر لایا جائے، شرح سود میں کمی سے حکومت کا قرضہ 3 ہزار ارب روپے کم ہوگا انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس 15 فیصد مقرر کیا جائے، مقامی ایکسپورٹ انڈسٹری کو زیرو ریٹیڈ کیا جائے ، ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے ”نو ٹیکس نو ریفنڈ“ کی پالیسی بحال کی جائے.

گوہر اعجاز کے مطابق ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی کے لیے ٹاسک فورس قائم کی جائے اور ٹاسک فورس 10 سالہ ایکسپورٹ اور انڈسٹریل پالیسی تیار کرے یاد رہے کہ یکم اگست کو سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کو دگنی قیمت پر لگایا گیا گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ ہم انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے جارہے ہیں.
یاد رہے کہ نیپرا سمیت دیگر حکام نے اعتراف کیا ہے کہ تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے اووربلنگ کررہی ہیں جون اور جولائی 2024کے بلوں میں فی یونٹ ریٹ اور سلیب ریٹ مئی کے بلوں کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ ہے اسی طرح ٹیکسوں کی مد میں بھی بے تحاشہ اضافہ کیا گیا ہے صارفین کی جانب سے نیپرا اور متعلقہ تقسیم کار کمپنیوں کو بجھوائی جانے درخواستوں پر کوئی جواب نہیں دیا جارہا .
صارفین کا کہنا ہے کہ اب ان کے لیے بلوں کی ادائیگی ناممکن ہوتی جارہی ہے اور اس سے پہلے کہ ملک بھر میں صارفین بل اداکرنے سے انکار کردیں اس سے پہلے حکومت کو فوری اقدامات کرنا ہونگے ان کا کہنا ہے کہ عام شہری دو سال سے قرض لے کر اپنے اخراجات چلارہا ہے اور اب کسی طرف سے قرض بھی نہیں مل رہا ایسی صورتحال میں عام شہریوں کے لیے گزربسرناممکن ہوچکی ہے اوسط ایک گھرانے کی نصف سے زیادہ آمدن بجلی کی بلوں کی مد میں جارہی ہے مہنگائی کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاءاور گھر کا راشن پورا کرنا مشکل ہورہا ہے مگر حکمران اشرافیہ تمام تر بوجھ بلوں کے ذریعے عام شہریوں پر ڈال رہی ہے .



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر