اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات شروع، عالمی میڈیا نے ہوشربا انکشافات کردیئے

نیو یارک/تہران/لندن (نیشنل ٹائمز ) ایران نے حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں جس کے بارے میں عالمی میڈیا نے ہوشربا انکشافات کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ دھماکہ خیز مواد اسماعیل ہنیہ کے ریسٹ روم میں 2 مہینے قبل ہی چھپا دیا گیا تھا، یہ بم دو ماہ قبل اِس اہم ترین عمارت میں سمگل کیا گیا، ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کے شبے میں درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن میں سینئر انٹیلی جنس افسران، فوجی حکام اور عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اسی عمارت میں اکثر قیام کرتے تھے، اصل منصوبہ اسماعیل ہنیہ کو طیارے حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے جنازے میں شرکت کے موقع پرقتل کرنے کا تھا لیکن اس وقت ایسا اس لیے نہیں کیا گیا کیوں کہ ناکامی کے خدشات زیادہ تھے کیوں کہ عمارت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد نے ایرانی ایجنٹس کا استعمال کیا، دونوں ایجنٹوں نے شمالی تہران میں اسلامی انقلابی گارڈ کارپوریشن کے گیسٹ ہاؤس کے تین کمروں میں دھماکہ خیز مواد رکھا جہاں اسماعیل ہنیہ کے قیام کا امکان تھا، ایجنٹس کو بیرون ملک روانہ کردیا گیا لیکن ایک کارندہ تہران میں رہا جس نے باہر سے ہی رات 2 بجے دھماکا کیا، ایرانی حکام کے پاس عمارت کی سی سی ٹی وی موجود ہے جس میں ایجنٹوں کو کمروں میں انتہائی تیزی سے آتے جاتے دیکھا گیا۔
ایرانی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ٹیلی گراف کو بتایا کہ ہمیں یقین ہے موساد نے انصار المہدی پروٹیکشن یونٹ کے ایجنٹوں کی خدمات حاصل کیں، مزید تفتیش کے بعد دو دیگر کمروں میں اضافی دھماکہ خیز مواد دریافت ہوا، یہ ایران کی تذلیل اور سلامتی کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے، معاملے پر ایک ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر