عمران خان نے تین وزارتوں کی رائے کے بغیر 190ملین پانڈ کی رقم پراسس کرائی، تفتیشی افسر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) 190ملین پائونڈ اسکینڈل ریفرنس میں تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب (قومی احتساب بیورو) میاں عمر ندیم کا بیان سامنے آگیا،نجی ٹی وی کے مطابق بیان میں انویسٹی گیشن آفیسر نے کہا ہے کہ مجھے ریفرنس پر انکوائری کا اختیار 7دسمبر 2022 کو دیا گیا جبکہ تفتیش 28اپریل 2023کو شروع کی،تفتیشی افسر نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق کابینہ نے بیرون ملک اثاثوں کی ریکوری کے لیے ریکوی یونٹ کی منظوری دی، نیشنل کرائم ایجنسی کے کنٹری منیجر عثمان احمد کو مرزا شہزاد اکبر کی ہدایت پر خفیہ طور پر خطوط لکھے گئے، مجرمانہ سرگرمیوں کی آمدنی کو منجمد کرنے کے لیے نیشنل کرائم ایجنسی نے فریزنگ آرڈر حاصل کیے، نجی سوسائٹی نے 4اپریل 2019سے 30اپریل 2019کے درمیان 458کنال4مرحلے 58مربع فٹ اراضی خریدی،تفتیشی افسر کے مطابق خریدی گئی اراضی ملزم زلفی بخاری کے ذریعے القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو منتقل کی گئی، 458کنال سے زائد اراضی ٹرسٹ کے وجود میں آنے سے پہلے ٹرانسفر کی گئی، اراضی منتقلی کے بعد زلفی بخاری، شہزاد اکبر مرزا اور پراپرٹی ٹائیکون نے عمران خان سے ملاقات کی تھی، بنی گالہ میں 11جولائی 2019کو رقم پاکستان کی ملکیت ہونے پر بانی پی ٹی آئی کو بدنیتی پر مبنی نوٹ لکھا گیا،تفتیشی افسر نے بتایا کہ بدنیتی پر مبنی نوٹ 3دسمبر 2019کو کابینہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا گیا، بدنیتی پر مبنی نوٹ کو بند لفافے میں کابینہ میں پیش کیا گیا اور اس کی منظوری کے لیے اصرار کیا گیا، ٹرسٹ ڈیڈ پر ضیا المصطفی نسیم نے بطور گواہ دستخط کیے، اس پر وزرات خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت قانون کی رائے نہیں لی گئی ، بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ میں ترمیم کرکے بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور زلفی بخاری کو اس میں شامل کیا گیا، ٹرسٹ کے قانونی مراحل طے کرنے کے لیے ڈاکٹر بابر اعوان، زلفی بخاری کو ٹرسٹ میں شامل کیا گیا، کچھ ہی عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے دونوں کو فارغ کرکے ٹرسٹ کا پورا کنٹرول سنبھال لیا، بشری بی بی نے 24مارچ 2021 کو عطیہ اقرار نامہ پر دستخط بھی کیئے، القادر ٹرسٹ کی آڑ میں 240کنال اراضی پراپرٹی ٹائیکون کے بیٹے نے فرح شہزادی کے نام پر منتقل کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اراضی کی فروخت کے حوالے سے ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے ،انویسٹی گیشن آفیسر نے کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ثبوت فراہم کرنے کے لیے متعدد نوٹسز ارسال کیے لیکن تعاون نہیں کیا گیا، ملزمان نے ریاست پاکستان کے لیے فنڈز کی منتقلی کے ثبوت پیش کرنے میں بھی مکمل ناکام رہے، موہڑہ نور اسلام آباد میں 240کنال اراضی دھوکا دہی سے ملزمان کے نام پر منتقل کی گئی، القادر ٹرسٹ پراپرٹی میں فرح شہزادی نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے فرنٹ مین کے طور پر کام کیا۔ واضح رہے کہ تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میاں عمر ندیم نے 30 جولائی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کے روبرو بیان ریکارڈ کروایا تھا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر