اوبر اور بی وائی ڈی کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

سان فرانسسکو(نیشنل ٹائمز) امریکی کمپنی اوبر ٹیکنالوجیز اور چین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے اوبر کے پلیٹ فارم میں بی وائی ڈی کی 1 لاکھ نئی الیکٹرک گاڑیاں شامل کرنے کے لئے کئی سالوں پر محیط اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان کے مطابق پارٹنرشپ کے تحت اوبر ڈرائیورزکورائڈ ہیلنگ پلیٹ فارم کے لییبی وائی ڈی کی گاڑیاں کم قیمت پر دینے کے ساتھ ساتھ اس کے لییفنانسنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کا آغاز یورپ اور لاطینی امریکہ کی مارکیٹوں کیا جائے گا جسے بعد میں مشرق وسطی، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مارکیٹوں تک توسیع دی جائے گی۔چینی کمپنی کے مطابق، بی وائی ڈی گاڑیاں ماڈلز کی وسیع رینج، بیٹری کی اعلی کارکردگی، دیکھ بھال اور مرمت کے کم اخراجات اور بہترین تعمیراتی معیار کی بدولت رائیڈ شیئر کے لیے موزوں ترین ہیں۔اوبر کے ڈرائیورز کے لیے ای وی ملکیت کی لاگت کو کم کرنے کے لیے دونوں کمپنیوں کی جانب سے چارجنگ، گاڑیوں کی دیکھ بھال یا انشورنس کے ساتھ ساتھ فنانسنگ اور لیز کی پیشکش پر چھوٹ دی جاسکتی ہے۔بی وائی ڈی کے چیئرمین اور صدروانگ چھوان فو کا کہنا ہے کہ اوبر اور بی وائی ڈی کا ایک صاف ستھری، ماحول دوست دنیا کی طرف جدت لانے کامشترکہ عزم ہے اور ہم اس مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر