پاکستان آنے سے قبل اچھا رسپانس مل رہا ہے، ڈاکٹرعشرت العباد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قبل اچھا رسپانس مل رہا ہے ، آئی پی پیز کا مسئلہ سنگین ہے،کراچی میں امن و سکون ہو گا تو یہ پورے ملک کو اچھے سے سپورٹ کرے گا،میری پہچان پاکستان کے نام سے سلوگن دیا ہے،ملک کے جو حالات ہیں سوچا مجھے کچھ کرنا چاہیے،کافی لوگروں سے میں رابطے میں ہوں،پاکستان آنے سے قبل اچھا رسپانس مل رہا ہے۔جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں،ملک کی بہتری کیلئے کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو اسے آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کافی لوگروں سے میں رابطے میں ہوں،لوگوں نے کہا ڈاکٹر صاحب ملک کی صورتحال خراب ہے آپ کو آگے آنا چاہیے،ملک میں عدم استحکام کی صورتحال ہے،حکومت نے استحکام کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے عزم استحکام مہم شروع کی،پی ٹی آئی کو 5سال پورے کرنا چاہیے تھے، کارکردگی کا فیصلہ عوام کرتے،کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 16مہینے کی فارمنس پر عوام کا ردعمل سامنے آیا،حکومت کو عوام کے مسائل کو سمجھنا چاہیے،بدقسمتی سے عدالتوں کو سیاسی کردیا گیا ہے،تاثر دیا جاتا ہے عدالت کسی ایک جماعت کو سپورٹ کر رہی ہے،ملک کے جو حالات ہیں سوچا مجھے کچھ کرنا چاہیے،اللہ تعالی نے عزت دی کافی سال عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل اچھا رسپانس مل رہا ہے،پاکستان کے تشویشناک حالات پر افسردہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کا مسئلہ سنگین ہے،میری پہچان پاکستان کے نام سے سلوگن دیا ہے،کراچی کی اہمیت کاروبار اور پورٹ کے حوالے سے زیادہ ہے،کراچی میں امن و سکون ہو گا تو یہ پورے ملک کو اچھے سے سپورٹ کرے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر