مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شیخ عکرمہ صبری کو اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کرنے پر حراست میں لیا ۔دوسری جانب مغربی کنارے میں راملہ میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے انڈسٹریل زون پر دھاوا بول دیا۔ یہودی آبادکاروں نے نابلس میں بیتا ٹان کے انڈسٹریل زون میں توڑ پھوڑ کی اور مختلف مقامات پر آگ لگا دی۔
اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا



