پی ٹی آئی کا اگلے 15 روز میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے اگلے 15 روز میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا اعلان کردیا، بانی پی ٹی آئی نے جیل سے حماس لیڈر اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر افسوس اور مذمت کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم بڑا سیاسی اتحاد بنانے جارہے ہیں، اگلے 15 روز کے اندر بڑا اتحاد بنائیں گے، ہم ہر اس پارٹی کو ساتھ ملائیں گے جو اس حکومت کے خلاف ہو، آئندہ دو ہفتے میں بڑا اتحاد بنائیں گے۔انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اسیران کے لیے آواز اٹھانی ہے، پورے ملک کے لوگوں کو جلسے میں آنا ہے تاکہ ہم بتاسکیں کہ یہ ملک آئین کے مطابق چلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر