لاہور(نیشنل ٹائمز) محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے خطرناک مجرمان کے سر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التوا تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردوں اور ڈاکوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کرینگے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سوموار کو اعلی سطح کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا خطرناک دہشتگردوں کے سر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ



