پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے جھگڑے سے کراچی کا نقصان ہو رہا ہے، فاروق ستار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے جھگڑے سے کراچی کا نقصان ہو رہا ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فاروق ستار نے کہا کہ سپریم کورٹ کا جب فیصلہ آیا تھا تب ہی ہم نے اس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی، اس فیصلے سے ملک میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کشیدگی اور پولرائزیشن میں شدت آئے گی اور ملک کے آئینی اور ریاستی اداروں کے ساتھ جو چیزیں پردے میں ہیں وہ پردہ بھی اٹھ جائے گا۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن)کو کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے پاس اکثریت ہے اسمبلی میں تو آپ پہلا موقع ان کو دیں اور صاف کہہ دیں کہ ہم حکومت نہیں بنائیں گے، آپ کیوں ایسا بوجھ اٹھا رہے جسے آپ آگے مزید نہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ میں تو یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ اس سے پہلے کہ مخصوص نشستوں پر پٹیشنز سپریم کورٹ میں جائیں آپ خود پہل کرتے ہوئے قانون سازی کردیں۔ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ 70 فیصد آئی پی پیز مقامی ہیں ، حکومت ان سے بات کرے، اللہ، رسول کا واسطہ دے اور کہے کہ 25 کروڑ عوام نے اتنا دیا اب تھوڑا پنے پیٹ پر بھی پتھر باندھو۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے جھگڑے سے کراچی کا نقصان ہو رہا ہے، شہر پر پیپلز پارٹی کا مصنوعی اور ناجائز قبضہ ہوگیا اگر ان تین جماعتوں نے مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کیا تو پیپلز پارٹی کے پاس اتنا پیسہ ہے کہ پھر وہ کوئی کراچی میں ایسا کھیل کھیل کر بلدیاتی مینڈیٹ اپنے نام کرواتی رہے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر