ملک بھر میں 6 اگست تک شدید بارشیں ہونے کا امکان

لاہور (نیشنل ٹائمز) محکمہ موسمیات نے آج سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس سے ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان ہے، پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں، جنوبی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز بارش ہوسکتی ہے، اسی طرح اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف، راجن پور، بھکر، لیہ میں بھی تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات سے معلوم ہوا ہے کہ دیر، سوات، کو ہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، اسی طرح بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، کو ہلو اورگرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر