(ن )لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے، گورنر پنجاب

فیصل آباد (نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، یہ مناسب نہیں کہ ہم گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر صرف عوام کی پریشانی کو دیکھتے رہیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور اپنی پارٹی کے پاس آئے ہیں، کوشش ہے کہ گورنر کے عہدے کا استعمال کرکے لوگوں کو آسانیاں دیں، ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، (ن )لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے۔ہم نے صرف حکومت میں آئینی عہدے لیے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہوں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر