ایف بی آر نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں کامیاب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایف بی آر نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں کامیاب، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی 2024 میں مقررہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئے مالی سال 2024 کے پہلے ماہ کی اپنی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے دعوٰی کیا گیا ہے کہ ادارہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ، یعنی جولائی 2024 میں اپنے ہی مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے میں کامیاب رہا۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 میں 659ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656ارب روپے مقرر تھا لیکن مقررہ ہدف سے 3ارب 20کروڑ روپے زیادہ ٹیکس جمع کرلیا گیا ۔

دوسری جانب چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے پہلے حکومت سے درخواست کی کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور دو روز تک حکومتی جواب کا انتظار کرنے کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیراعظم کو ارسال کردیا، مستعفی ہونے سے قبل امجد زبیر ٹوانہ نے 2 سے زائد وفاقی وزراء سے بھی بات کی جنہوں نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ نے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اگلے سال 25 فروری کو ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن اس وقت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں اور ادارے کے سینئر افسران ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، جس کی وجہ سے امجد زبیر ٹوانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے سبکدوشی کے لیے پہلے حکومت کو آگاہ بھی کیا، اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوایا۔
یاد رہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو گزشتہ برس اگست میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کیا گیا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اس کے علاوہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، نگران حکومت نے گریڈ 22 کے متعدد سینئر افسران کو نظر انداز کرکے گریڈ 21 کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کیا، ادارے کے تقریباً 20 سے 30 سینئر افسران کو نظر اندازکرکے چیئرمین ایف بی آرکے عہدے پر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تعیناتی کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر