تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہیں،اداروں کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمالطیف کھوسہ نے کہاکہ تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہیں،اداروں کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے،ریٹرننگ افسران کے ذریعے ان کی حکومت لائی گئی،کچھ لوگوں نے ماضی سے نہیں سیکھا کچھ نے سیکھ لیا،بانی پی ٹی آئی نے ماضی کی سیاست سے سیکھا ہے،شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کیلئے سیاست کرتے تھے،حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت پاور پالیٹکس میں ہے،پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ بھی یہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں،پیپلز پارٹی کے کارکنان (ن) لیگ کی سیاست کو قبول نہیں کرتے،قمر زمان کائرہ کہیں نہیں کھڑے، زرداری صاحب خود پارٹی چلا رہے ہیں،کائرہ بھی پی ٹی آئی جا رہے تھے سی ای سی میں فریالپور برس پڑی تھیں،باتیں ہو رہی تھیں کہ اعتزاز احسن پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جا رہے ہیں،بھٹو کی برسی پر اعتزازاحسن کو خطاب کا موقع دے کر معاملہ رفع دفع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو صرف ایک شخص آصف زرداری صاحب چلا رہے ہیں،زمان پارک میں اعتزاز احسن اور بانی پی ٹی آئی کے گھر کی دیوار ساتھ ہے، آنا جانا رہتا ہے،اعتزاز احسن دکھ درد میں میرے ساتھ ہیں مگر ابھی پیپلز پارٹی میں ہیں،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں پاور پالیٹکس کر رہی ہیں،ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ نواز شریف نے دفن کر دیا،پیپلز پارٹی نواز لیگ کی بی ٹیم بن گئی ہے،بانی پی ٹی آئی پاور نہیں عوامی سیاست کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو جوچھوڑتا ہے وہ سیاسی خود کشی کرتا ہے،بانی پی ٹی آئی کو اب بھی کوئی چھوڑ جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا،یں جس حلقے سے الیکشن لڑا وہاں 45ہزار کی لیڈ سے جیتا ہوں،مجھے بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر ووٹ ملا،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ڈیل نہیں کروں گا نہ ملک چھوڑ کر جائوں گا،بانی پی ٹی آئی نے کہا جینا مرنا یہیں ہے عوام کو حقیقی آزادی دلائوں گا،بات چیت کیلئے دونوں طرف سے رابطے کا فقدان ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ استحکام پاکستان چاہتا ہوں، انتقام نہیں، یہ خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی اگر آئے گا تو بدلہ لے گا،بانی پی ٹی آئی قطعاً انتقام نہیں چاہتے،شریف برادران نے 3بار دھرتی ماں کو جس طرح لوٹا یہ ڈیل اور این آر او ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران، آصف زرداری کا وکیل رہا، اب بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں،اصل بات یہ ہے کہ ہم اب ملک کیلئے کھڑے نہیں ہوتے،بانی پی ٹی آئی کو اقتدار کی لالچ نہیں دنیا انہیں جانتی ہے،اللہ نے بانی پی ٹی آئی کو عزت دی انہیں پیسے کی پرواہ نہیں،دعوے سے کہتا ہوں بانی پی ٹی آئی مالی طور پر کرپٹ نہیں ہے،مجھے کہا گیا تھا کہ تحائف لے لیں ورنہ توشہ خانہ میں میرا بھی نام ہوتا،دوست ممالک سے جو تحائف ملتے ہیں اس میں شخصیت کی بھی اہمیت ہوتی ہے،کیا مریم نواز نے توشہ خانہ سے تحائف نہیں لئے، ان کے بچوں نے بھی لئے ہیں،نہیں ہو سکتا بانی پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا ریفرنس کر دیں اور باقیوں کو چھوڑ دیں،سابق وزیراعظم کو اس بنیاد پر اندر نہیں کیا جا سکتا کہ توشہ خانہ تحائف لئے،نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ آئین کے دائرے میں رہیں،77 سال ہو گئے اب بھی پاکستان تجربے سے گزر رہا ہے،آئین پر عملداری جب تک یقینی نہیں بنائیں گے مسائل حل نہیں ہوں گے،عوام کو اونر شپ نہ دی تو پھر کوئی ملکیت قبول نہیں کرے گا،بانی نے سبق سیکھا، یہ ڈیل کرتے تو وزیراعظم ہوتے اور جیل میں دوسرے ہوتے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر