اسلام آباد، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کر دیا گیا، عمر ایوب کا آفس سے سامان کی چوری کا الزام

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل کردیا جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ دفتر سے ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کرلیے گئے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آفس کو سیل کرنے کو کالعدم قرار دیا تھا، تحریک انصاف کے سینٹرل سیکرٹریٹ کو 22 جولائی کو سیل کیا تھا۔ واضح رہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا تھا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، چھت پر فائر پمپ، الگ سے پانی کا ٹینک، مینوئل الارم سسٹم نصب کریں گے۔جبکہ عمارت کے باروچی خانے (کچن) کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر، ایمرجنسی نمبر آویزاں کئے جائیں گے اور عمارت میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ بھی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ڈی سیل ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ دفتر ڈی سیل ہونے پر صورتحال کا جائزہ لیا ہے، ٹی وی، کمپیوٹرز، کیمرے، دستاویزات چوری کرکے لے گئے۔انھوں نے کہا کہ دفتر کی صورتحال دیکھ کر لگا کوئی قلعہ فتح کر لیا گیا ہو، روف حسن کے پرس سے پیسے نکال کر لے گئے، آئی جی، سی ڈی اے چئیرمین و دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ جب تک یہ اپنی نوکریاں کریں گے، ایف آئی آر ان کا پیچھا کرے گی، بہت سے لوگوں کو معافیاں مانگتے دیکھا مگر ان کو معافی نہیں ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر جاکر سی ڈی اے فائر ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لیا جائے تو وہاں چار ٹانگوں والے چوہے گھومتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر