وزیراعظم کی بجلی بلوں کی ادائیگی میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز توسیع کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف نے جولائی اور اگست کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد پاور ڈویژن نے اعلامیہ بھی جاری کردیا جس کے مطابق بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع احکامات دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بجلی کے بھاری بھرکم بل عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے ہوئے ہیں اور وہ بلوں کی ادائیگی کے لیے قرض لینے اور گھریلو اشیا فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر