گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے مطابق گوادر بی وائی سی کی جانب سے دھرنا ختم عندیہ دے دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر گوادر میر جواد زہری کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوادر اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جس کے تحت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ موبائل نیٹ ورک بحال کیا جائیگا اور تمام راستوں سے رکاوٹیں ہٹا کر راستے کھولے جائیں گے۔میر جواد زہری نے بتایا کہ حق دو تحریک ، نیشنل پارٹی، بی این پی، جماعت اسلامی، بی این پی عوامی کی مقامی قیادت نے ثالثی میں اہم کردار ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گوادر حمودالرحمن کی سربراہی میں وفد نے ڈی سی ہائوس میں مظاہرین سے مذاکرات کئے ۔ وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو بھی ڈی سی ہائوس میں موجود رہے۔ ڈی سی گوادر کے ہمراہ وفد میں آل پارٹیز کے رہنما اور تاجر رہنما بھی تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر