بیروت حملہ، اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کمانڈرفواد شکرکی ہلاکت کا دعوی

بیروت (نیشنل ٹائمز) لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کے حملے میں 2بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کمانڈر فواد شکر مارے گئے۔اسرئیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے فوجی مشیر سید محسن فواد شکر کے مارے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فواد شکر حاج محسن اور محسن شکر کے نام سے بھی مشہور تھے، ان کے سر کی قیمت امریکا نے 50لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔فواد شکر نے 1985میں حزب اللہ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ سربراہ حسن نصراللہ کے ملٹری ایڈوائزر بھی تھے ،اسرائیل کا کہنا ہے کہ کارروائی گولان کے پہاڑیوں پر حملوں کے جواب میں کی گئی، ان حملوں میں دروز نسل سے تعلق رکھنے والے 12اسرائیلی شہری مارے گئے تھے، تاہم حزب اللہ نے حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی،دوسری جانب بیروت پر اسرائیلی حملے سے متعلق لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت تین افراد شہد اور 74زخمی ہوگئے ہیں تاہم جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب مکاتی نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا ہے اور حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔



  تازہ ترین   
کوہاٹ: دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید
فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی
آنکھ کے علاج کا فالو اپ: عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4خوارج جہنم واصل
وفاقی وزیر داخلہ اٹلی پہنچ گئے، اٹلی، یونان، سپین کے ہم منصبوں سے ملاقات طے
جائیداد کی ملکیت سے متعلق کیس میں خیبرپختونخوا حکومت اور محتسب کی اپیلیں خارج
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر