امجد زبیر ٹوانہ چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیرٹوانہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امجد زبیر ٹوانہ نے پہلے حکومت سے درخواست کی کہ انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور دو روز تک حکومتی جواب کا انتظار کرنے کے بعد انہوں نے اپنا استعفیٰ تحریری طور پر وزیراعظم کو ارسال کردیا، مستعفی ہونے سے قبل امجد زبیر ٹوانہ نے 2 سے زائد وفاقی وزراء سے بھی بات کی جنہوں نے انہیں عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر امجد زبیر ٹوانہ نے مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اگلے سال 25 فروری کو ریٹائرڈ ہونا تھا لیکن اس وقت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں 21 سے زیادہ افسران امجد زبیر ٹوانہ سے سینئر ہیں اور ادارے کے سینئر افسران ان کے ساتھ تعاون نہیں کرتے تھے، جس کی وجہ سے امجد زبیر ٹوانہ نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے سے سبکدوشی کے لیے پہلے حکومت کو آگاہ بھی کیا، اس مقصد کے لیے انہوں نے حکومت کو تحریری مراسلہ بھجوایا۔

یاد رہے کہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو گزشتہ برس اگست میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کیا گیا تھا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ملک امجد زیبر ٹوانہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اس کے علاوہ ملک امجد زبیر ٹوانہ کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، نگران حکومت نے گریڈ 22 کے متعدد سینئر افسران کو نظر انداز کرکے گریڈ 21 کے افسر ملک امجد زبیر ٹوانہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا چیئرمین تعینات کیا، ادارے کے تقریباً 20 سے 30 سینئر افسران کو نظر اندازکرکے چیئرمین ایف بی آرکے عہدے پر ملک امجد زبیر ٹوانہ کی تعیناتی کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر