برف پگھلنے یا بیک ڈور مذاکرات پر ڈی جی آئی ایس پی آر بات کرسکتے ہیں، عطاء تارڑ

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاءتارڑ کا کہنا ہے کہ برف پگھلنے یا بیک ڈور مذاکرات پر ڈی جی آئی ایس پی آر بات کرسکتے ہیں،فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، یو ٹرنز کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذات میں کوئی چیز مستقل نہیں، پہلے کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اب کہتے ہیں مجھ سے بات کرو۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ یہ کیا کوشش ہے کہ فوج کو سیاست میں لایا جائے یا اپنی حمایت کرنے کا کہا جائے، ان کے سوشل میڈیا سیل سے غالباً کوئی ایسا مواد ملا ہے جس سے یہ منت ترلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔گفتگو کے دوران الیکشن ایکٹ میں نئی مجوزہ ترامیم کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلے ہی آئین میں موجود تھی۔

اس قانون کا اطلاق ماضی سے ہوگا یا نہیں یہ بھی پارلیمان کا اختیار ہے۔پارلیمنٹ کی رائے قانون سازی کے ذریعے نظر آئے تو اس کے جو بھی اثرات ہیں وہ سامنے آجائیں گے۔ عمران خان دوبارہ یوٹرن لے رہے ہیں وہ مذاکرات کیلئے منتیں کر رہے ہیں لیکن ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے فوج کے ساتھ بات چیت کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے۔بانی پی ٹی آئی نے پاک فوج کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کی اپنی اس خواہش کا اظہار اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اپنے اور اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا تھا۔ایک صحافی نے سوال عمران خان سے سوال کیا آپ کی حالیہ باتوں سے لگ رہا تھا کہ آپ فوج سے معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن آپ نے اسی فوج اور اس کے سربراہ پر الزامات عائد کئے تھے جس پر عمران خان نے کہا تھاکہ ہم نے فوج پر کبھی الزامات نہیں لگائے صرف ان تنقید کی تھی۔
صحافی نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ فوج پر الزامات لگاتے ہیں اور انہی سے مذاکرات بھی چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ ایس آئی ایف سی کیا تھا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کون ہے۔ غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ تھا۔ محسن نقوی انہی کا تو نمائندہ تھا وہ یہاں انہی کے ذریعے پہنچا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ گھر میں کوئی بگڑا ہوا بچہ ہو تو اس پر تنقید کی جاتی تھی ۔فوج پر تنقید اس وجہ سے کی تھی کیونکہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے آپ ظلم کریں گے اگر فوج پر تنقید بند کر دیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر